بنوں میں پانی کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا
بنوں(رحمت اللہ شباب) پانی کا عالمی دن کے موقع پر واٹر اینڈ سینیٹیشن بنوں کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک میں ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔واک کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی
نے بھی خطاب کیا.
ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو سید توقیر حسین شاہ کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صاف پانی قدرت کا ایک انمول نعمت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اس نعمت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔صاف پانی صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے.
انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ قدرت کے انمول نعمت کو ضائع کرنے سے گریز کریں، اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر بحت نیاز خان ،آپریشن منیجر شازیب خان اور سپروائزر والی آیاز خان نے بھی پانی کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کا استعمال سوچ سمجھ کے کیا کریں ۔اور آنے والی نسلوں کے لیے اس نعمت کو محفوظ بنائے ۔
Comments are closed.