ضلع کوٹلی میں کورونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا
کوٹلی آزاد کشمیر(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کوروناوائرس کے کیسزمیں مسلسل اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسزمیں بتدریج اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا.
تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28مارچ تک مکمل بند رہیں گے، اندرون اور بیرون ضلع تمام ٹرانسپورٹ بند رہے گی، کھیلوں کی تمام سرگرمیوں اور ضلع میں ہرطرح کے مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی.
ضلع کوٹلی کے تمام انٹری پوائنٹس بند کئے جا رہے ہیں تاہم بیرون ممالک سفر کرنے والے شہریوں کو اجازت ہوگی اور ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
Comments are closed.