چیئر مین سینیٹ سنجرانی یا گیلانی ؟ فیصلہ آج ہو گا
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا اجلاس صبح 10بجے طلب کیا گیاہے جس میں اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن کے صادق سنجرانی چیئرمین کے امیدوار ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین کیلئے اپوزیشن نے عبدالغفور حیدری کو نامزد کیا ہے جب کہ ان مد مقابل حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی ہیں، اجلاس میں پہلے نومنتخب 48 اراکین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضاگیانی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ تاحال غیر جانبدار ہے آگے کا نہیں پتہ ہے ، دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے اپنے سینیٹرز کو حکومتی امیدوار کے فونز آنے کاالزام لگایاہے۔
یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے گزشتہ انتخاب میں اپوزیشن کے 15 ارکان دوسری طرف چلے گئے تھے، اس بار ہم نے پہلے ہی انتظام کرلیا ہے۔
پہلے انتظام کی بات سن کر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا اس مرتبہ بھی ووٹوں کے انتظام کی ذمہ داری علی حیدر گیلانی کو دی گئی ہے؟ تاہم یوسف رضا گیلانی جواب دینے کی بجائے بات گول کرگئے۔
سینیٹ میں بظاہر اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 اور 47 حکومتی حمایتی 47سینیٹرز ہیں تاہم نتائج کا کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ یو سف رضاگیلانی نے جب انتخاب جیتا تو اپوزیشن کے پاس160اور حکومت کے پاس180ووٹ تھے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے،حلف کے بعد اجلاس ملتوی ہوگا اوراجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔
بعد میں شام کو اجلاس کی دوبارہ کارروائی کا آغاز ہو گا جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
مظفر شاہ نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے جس کے بعد نو منتخب چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے اور پھر ڈپٹی چیئرمین سے حلف لیں گے۔
Comments are closed.