کھاوڑہ،پیپلزپارٹی کے صوبیدار اسرائیل ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
مظفرآباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)میراں کلاں کھاوڑہ میں پیپلز پارٹی کو زور کا سیاسی جھٹکا لگا ہے جہاں صوبیدار (ر) چوہدری محمد اسرائیل چالیس سالہ رفاقت چھوڑ کر کئی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں.
ایڈیشنل راجہ منصور خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گھر گھر جانے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر راجہ منصور خان کا کہنا تھا قدرت کھاوڑہ کو چالیس سال بعد یہ موقع فراہم کر رہی ہے وہ حلقے میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم ٹوٹی نلکے اور کھمبے کی سیاست کا خاتمہ کر کے ایک انصاف پر مبنی شفاف نظام متعارف کروائیں گے جو برادری ازم ، علاقائی تعصب اور فیورٹ ازم سے پاک ہو گا۔
ہماری ٹیم میں بزرگ شخصیات کا شامل ہونا خیر و برکت کی علامت ہے انشااللہ بزرگوں کی رہنمائی سے آگے بڑھیں گے۔ ہم دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے اپنے منشور ، اپنی قابلیت کی بنیاد پر آگے جائیں گے۔
راجہ منصور خان وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیر کے لوگ بھی جدید دنیا کی طرز زندگی سے ہم آہنگ ہو ں گے۔ اس موقع پر راجہ منصور خان نے کوآرڈینیٹر یوسی میرا کلاں شاہد زمان کو کامیاب شمولیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد دی۔
سلیم سعید ، اسد رضاء، چوھدری بشارت اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ میٹنگ کے شرکاء میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچرل سردار بابر رفیق
توصیف سفیر سیکرٹری فنانس ویلفیئر ونگ شامل تھے.
راجہ رمیض ممتاز رہنماء یوتھ ونگ، ساجد بشیر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوسی میرا کلاں، ضمیر افضل ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسی میراکلاں، طاہر نقاش صدر وارڈ کسیاں ریاٹ،محمد نعیم جنرل سیکرٹری وارڈ کسیاں ریاٹ اور دیگر اجلاس کا حصہ تھے۔
Comments are closed.