رقص بسمل کے موسیٰ نے کروڑوں ناظرین کو متوجہ کرلیا


کراچی( ویب ڈیسک) ہر ڈرامہ میں اداکاری کے منفرد جوہر دکھانے والے اداکار و رائٹر عمران اشرف نے ایک بار پھر کروڑوں کولوگوں کو اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے متوجہ کرلیاہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ، رقص بسمل ، میں موسیٰ کا کردار اداکرنے والے عمران اشرف نے پاکیزہ محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے پہلے اپنے عشق کیلئے قربانی دی پھر اپنی بھابھی کی عزت بچاتے ہوئے سلاخوں کی پیچھے چلے گئے لیکن واقعہ سب سے چھپا کر بھابھی کو رسوا ہونے سے بچایا۔

اسی ڈرامہ میں عمران اشرف نے مو سیٰ کے کردار میں محبت سے متعلق کئی خوبصورت ڈائیلاگ سے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی، ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہو گیا ہے ۔

متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والے اداکار عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

عمران اشرف کا تصویر میں دیا گیا پوز اُن کے مداحوں کو خوب پسند کیا ہے ، اپنی اس تصویر کے ساتھ اپنے ایک ڈرامے کا ڈائیلاگ بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر اُن کے مداح اُنہیں خوب داد دے رہے ہیں ۔

محبت سے متعلق اس ڈائیلاگ میں نجی ڈرامہ سیریل میں موسیٰ کا کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کا لکھاہے کہ میں جان گیا ہوں، محبت صرف اعلیٰ ظرف کر سکتے ہیں۔

اس کہانی میں محبت کے جذبہ کو روایت سے ہٹ کر دکھایا گیاہے جس میں موسیٰ نے محبت کا واسطہ دینے پر اپنی محبوبہ ، زہرہ سے دوری اختیار کرلی ہے اوروہ اپنے دوست نامراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہتاہے میں جان گیاہوں محبت صرف اعلیٰ ظرف کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.