مادھوری ڈکشٹ کا بیٹا ریان16سال کا ہو گیا


ممبئی :مشہور بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا بیٹا16سالہ کا ہو گیاہے اور مادھورنے اپنے بیٹے ریان کی 16ویں سالگرہ پر اسے مبارکباد دی ہے۔

مادھوری نے اپنے انسٹا گرام پر بیٹے کو نیک خواہشات پر مبنی پیغام میں مادھوری ڈکشٹ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ریان اور اس کے والد ڈاکٹر شری رام نینے بھی مادھوری کے ساتھ موجود ہیں۔

مادھوری نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد میں اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے مزید تحریر کیا کہ تم سے میرے دل کی خوشیاں اور فخر وابستہ ہے۔ میری محبتوں کے ساتھ سولہویں سالگرہ مبارک ہو۔

اس پوسٹ میں نظر آنے والے ریان کے غیر روایتی ہیئر اسٹائل پر فوری طور پر کوئی بھی حیران ہوسکتا ہے، ریان کے بال کافی لمبے اور گھنگریالے ہیں۔

بھارتی اداکارہ اور خوبصورت ڈانسر مادھوری ڈکشت کی صحت اب بھی قریباً پہلے جیسی ہی ہے انھیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ ان کا بچہ بھی16سال کا ہو گیاہے۔

Comments are closed.