یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی اور انھیں نااہل قرار دینے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے سماعت سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیاہے ، یہ درخواست جس دن یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے اسی دن دائر کی گئی تھی اورپی ٹی آئی نے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن میں دائر دائرفرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کی درخواست میں کہا گیا کہ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔

پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، جس کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باقاعدہ الیکشن مہم بھی شروع کردی ہے۔

Comments are closed.