راولپنڈی ،اسلام آباد میں پولیس پرحملے، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید، 2 زخمی ہوگئے.
تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عمران عباس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہیدہو گئے، عمران عباس اہلیہ کے ہمراہ جارہے تھے ،موٹر سائیکل سواروں نے ہدف بنا کر شہید کیا.
ادھر تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اسلام آبادپولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہیداورسب انسپکٹرسمیت دوملازمین زخمی ہوگئے.
ذرائع کے مطابق 42سالہ انسپکٹرمیاں عمران عباس اتوارکی شام پانچ بجے کے قریب پولیس لائن نمبرایک میں اپنی رہائش گاہ سے اپنی گاڑی میں نکلے اورجھنڈاچوک میں واقع پٹرول پمپ پرگاڑی پارک کی اورسروس کرانے کے لئے گاڑی پمپ والوں کے حوالے کی تھی.
اس دوران ان کی اہلیہ دوسری گاڑی لے کروہاں پہنچی اوردونوں میاں بیوی ذاتی ہنڈاسوک گاڑی میں روانہ ہوئے، میاں عمران خودگاڑی چلارہے تھے.
جب وہ پنجاب ہاؤس (نزد کچہری چوک )سے کچھ فاصلے پرواقع راولپنڈی جم خانہ کے سامنے پہنچے توعقب سے آنے والے موٹر سائیکل پرسواردونامعلوم نقاب پوشوں نے ان پرفائرکر دی.
گولی ڈرائیونگ سیٹ والے دروازے کے شیشے کوچیرتے ہوئے ان کی گردن میں دائیں سائیڈسے پیوست ہوکربائیں جانب سے نکل گئی انھیں شدیدزخمی حالت میں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے.
شہید انسپکٹر کے پسماندگان میں بیوہ ماں کے علاوہ دوبیٹے ایک بیٹی اوربیوہ ،دوبہنیں اورایک بھائی شامل ہے ۔ یاد رہے کہ شہید کے والد سب انسپکٹر میاں محمد عباس بھی دوران سروس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے
تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اسلام آبادپولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہیداورسب انسپکٹرسمیت دوملازمین زخمی ہوئے.
اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 13 میں پولیس کی گاڑی پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا جبکہ سب انسپکٹر اور دوسرا اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب کنٹینر چوک پر اس پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا.
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار قاسم دورانِ علاج پمز اسپتال میں دم توڑ گیا تھا جن کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments are closed.