بھارت انگلینڈ کو ہراکر ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل تک پہنچ گیا


احمد آباد: بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 25 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی، اس کے ساتھ ہی بھارت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

بھارتی شہر احمدآباد کے مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد بھارت نے باقی تینوں ٹیسٹ جیت لئے،چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، لارنس نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے، اس کے علاوہ جو روٹ صرف 30 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے اشون اور اکشر پٹیل نے 5-5 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل بھارت اپنی پہلی اننگز میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت کی جانب سے رشبت پنت نے 101 اور سُندر 96 رنز بنائے تھے جب کہ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 160 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مگر ایشون اور ایکشر پٹیل کی اسپن بولنگ کے سامنے انگلش بلے باز 205 رنز پر ڈ آوٹ ہوگئے تھے، دونوں اسپنرز نے پہلی اننگز میں 7 انگلش بلے بازوں کو آوٹ کیا۔

چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ رشبھ پنت کو دیا گیا جبکہ مین آف دی سیریز بھارتی آل راونڈر روی چندن ایشون کو قرار دیاگیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا دونوں ٹیمیں رواں سال 18 جون کو برطانیہ کے کرکٹ ہیڈ کوارٹر لارڈز میں آمنے سامنے ہونگی۔

Comments are closed.