باچاخان یونیورسٹی سپورٹس گالا 2021 کا افتتاح، رنگا رنگ تقریب
چارسدہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) باچا خان یونیو رسٹی چارسدہ میں سالانہ سپوٹس گالا2021 ء کا افتتاح کردیا گیا۔میلے کی افتتاحی رنگارنگ تقریب سے شرکاء تقریب خوب لطف اندوز ہوئے وائس چانسلر میر یٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کھیلوں کے میلے کا افتتاح کیا.
سات مختلف کھیلوں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس، اتھیلیٹکس اور ٹگ آف وار میں یو نیورسٹی کے 13شعبوں کے 1300کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔میلہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔
افتتا حی تقریب میں رنگین غباروں اور فانوسوں نے ہوا میں مختلف رنگ بکھیر دیے جس کو دیکھ کر طلبا ء اور طا لبات، اساتذہ اور یونیورسٹی کا دیگر عملہ خو شی کے ان لمحات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
یونیو رسٹی کے لان میں مختلف رنگوں کے سپورٹس کیٹس پہنے کھلاڑیوں کے مارچ پاسٹ بھی شرکا ئے تقریب کی توجہ کا مرکز رہا۔
تقریب میں رجسٹرار سید عارف حسین شاہ، سپورٹس کمیٹی کے کنو وینر پروفیسر ڈاکٹر سید سلیم شاہ، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر ارشد خان بنگش،ڈائریکٹر اسٹو ڈنٹس افیئر ز ڈاکٹر اکرام اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک کے علاوہ اسا تذہ اور سینکڑوں طلبہ نے بھی شرکت کی۔
ضلعی سپورٹس آفیسر تحسین اللہ اور مردان سپورٹس سو سائٹی کے خیر الامین جبل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے اسسٹٹ ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک کو ایونٹ کے کامیا ب انعقاد پر مبارک باد دی.
انھوں نے کہا کہ باچا خا ن یونیورسٹی اب اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے اور اب طلبہ کو مزید تفریح کے مواقع فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار طالبات کو بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس اور ٹگ آف وار جیسے کھیلوں میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیل کودصحت مند معا شرے کی علا مت ہے اور تعلیمی سرگرمیوں کے سا تھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی نہا یت ہی ضروری ہے۔
رجسٹرار سید عاف حسین شاہ نے ووٹ آف تھینکس ادا کیے۔افتتاحی تقریب میں انتظامیہ اور فیکلٹی کے درمیان علا متی ٹگ آف وار مقابلے نے طلبہ کو مزید لطف اندوز ہونے کا موقع دیا، مقابلہ انتظامیہ کی ٹیم نے جیت لیا۔
Comments are closed.