ویسٹ انڈین پولارڈ کے سری لنکا کیخلاف ایک اوور میں 6 چھکے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار کر چھ چھکا کلب میں نام لکھوا دیا۔
پولارڈ سے پہلے یوراج سنگھ اور ہرشل گبز انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوور میں 6 چھکے مار چکے تھے ویسٹ انڈین اسٹار چھ چھکا کلب کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جس اوور میں پولارڈ نے اکیلا دھننجیا کو 6 چھکے مارے اس سے پہلے اوور میں دھننجیا نے ہیٹ ٹرک کی تھی
اور ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو آوٹ کیا تھا.
اس میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو کالی آندھی نے کیرون پولارڈ کے دھواں دھار چھکوں کے باعث 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا.
https://twitter.com/ICC/status/1367282438905364483?s=19اس میچ میں پولارڈ نے 6 چھکے ہی نہیں لگائےبلکہ 11 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Comments are closed.