پاکستان سپر لیگ 6، آج 2 میچز کھیلے جائیں گے
کراچی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ چھ میں آج کراچی کنگز کا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز سے جوڑ پڑے گا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج 2 میچز کھیلے جا رہے ہیں، ایونٹ کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا سامنا کریں گے.
آج شام کو ہی 7 بجے ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لیگ کے 14 ویں میچ میں میدان میں اتریں گی۔
گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹاس جیت کر میچ میں کامیابی کی روایت برقرار ہے.
Comments are closed.