مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز بنانے کافیصلہ
مانسہرہ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک نے گدھوں کی برآمد کے منصوبے کے تحت مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے،
اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گدھوں کے فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے جس کے لیے چینی حکومت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔
ابتدائی تین سال کے دوران 80 ہزار گدھے برآمد ہوں گے، فارمز میں گدھوں کی افزائش ڈھائی سے تین سال میں ہوجاتی ہے۔
Comments are closed.