راولپنڈی میں ہولی ہیلپ سکول کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)راولپنڈی میں ہولی ہیلپ سوسائٹی ویلفئر آرگنائزیشن کے تحت چلنے والے سکول ہولی ہیلپ سکول کی ایک اور برانچ کا افتتاح کر دیا گیا.

گرجا روڈ عمر کالونی میں ہولی ہیلپ سکول کی نئی برانچ کا افتتاح رابعہ عبداللہ پرنسیپل ہولی ہیلپ سکول سسٹم نے ایک خصوصی تقریب میں افتتاح کیا.

IMG 20210227 WA0337

راولپنڈی میں نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر صدر ہولی ہیلپ راجہ محمد اصغر چیئرمین ہولی ہیلپ عبداللہ صابر جنرل سیکرٹری عرفان بھی موجود تھے.

اے سی کینٹ راولپنڈی میڈم نوشین اسرار، والدین اور بچوں نے بھی ہولی ہیلپ سکول کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی.

افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اے سی کینٹ میڈم نوشین اسرار نےسوسائٹی انتظامیہ کے سماجی بہبود کے کاموں اور اپنے سکولوں میں مستحق بچوں سے تعاون کو سراہا.

چیئرمین ہولی ہیلپ عبداللہ صابر کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کو عام کرنے کی عمل میں اپنی طرف سے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اب تک بہتر نتائج سامنے آئے ہیں.

IMG 20210227 WA0335

صدر ہولی ہیلپ راجہ اصغرنے تقریب سے خطاب میں ہولی ہیلپ کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اس کارخیر میں ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھیں.

نوشین اسرار نے اس موقع پر سکول انتظامیہ کو اپنی طرف سے ہر ممکن مدد تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی،تقریب میں تعلیمی سال میں بہترین کارکردگی پر ٹیچرز کو انعامات دئیے گئے.

Comments are closed.