قلندر نے 9 وکٹوں سے گلیڈی ایٹرز کو زیر کیا، پروفیسر نے سرفراز کو سبق سکھایا
فوٹو : پی ایس ایل ٹوئٹر
کراچی: لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو وکٹوں سے شکست دے دی، پروفیسر حفیظ نے چوکوں چھکوں کی بارش کر سرفراز احمد کو بتا دیا نمبر ون پرفارمنس سے بنتے ہیں باتوں سے نہیں.
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تو لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور سہیل اختر نے کیا.
64 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی کپتان بعد سہیل اختر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان نے گلیڈی ایٹرز کے باولرز کو سنبھلنے نہیں دیا۔
محمد حفیظ 33 بالز 73 اور اورفخرزمان 52 بالز پر 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سہیل اختر کو زاہد محمود نے آوٹ بولڈ کیا وہی واحد آوٹ ہوئے.
اس سے قبل لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام بنٹن اور صائم ایوب نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے.
صرف 12 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے کرس گیل اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن سرفراز بھی 40 پر آوٹ ہو گئے۔
کرس گیل اور سرفراز احمد کے درمیان 101 رنز کی شراکت بنی، اگلے اوور میں راشد خان نے کرس گیل کو 68 کے اسکور پر بولڈ کردیا جس کے بعد اعظم خان آئے جنہوں نے صرف 19 رنز بنائے.
چھٹے نمبر پر آنے والے محمد نواز نے جارحانہ اننگز کا مظاہرہ کیا اور صرف 20 گیندوں پر 33 رنز بنائے جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 178 رنز بناسکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرایا تھا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ اور محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین اور عثمان شنواری پر مشتمل تھی۔
Comments are closed.