سعودی عرب میں مشاہداللہ خان کی یاد ن لیگ کا تعذیتی اجلاس
الریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.
اجلاس میں مسلم لیگی عہدیداروں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد بھی شریک ہوئے اجلاس میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے سینٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگی ورکرز مشاہد اللہ خان سے دلی لگاو رکھتے تھے مشاہد اللہ خان مسلم لیگ کا سرمایہ تھے اور بڑہ دلجمی اور سیاسی مہارت کے ساتھ پارٹی کا دفاع کرتے انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور اسکے فروغ کی بات کی.
وہ ایک زیرک سیاست دان تھے وہ جمہوریت کے دفاع کے لئے جو رہنما اصول چھوڑ کر گئے ہیں ہم ان کو آگے بڑھائیں گے اور انہی اصولوں کے تحت جدوجہد کرکے جمہوریت کو مضبوط کریں گے.
مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما رانا خادم حسین نے بھی کہا کہ ہم مشاہد اللہ خان جیسے سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں ان کا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا تاہم ان کے مشن کو پورا کر کے رہیں گے.
عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ آج ہم بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں مشاہد اللہ خان کی شخصیت ہر جمہوری سوچ رکھنے والے کی عکاس تھی.
انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما وسیم ساجد کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان صیحیح معنوں میں ایک جمہوریت پسند اور نظریاتی انسان تھے.
انہوں نے اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہ کر ایک مثال قائم کیے رکھی آج جمہوری سوچ رکھنے والا ہر انسان مشاہد اللہ خان کو یاد کرکے دکھی اور افسرده ہے.
اجلاس میں مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے بھی مشاہد اللہ خان کے ساتھ گزرے وقت کی یادوں کو تازہ کیا آخر میں مشاہد اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی.
Comments are closed.