پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین ہوں، شاہد آفریدی
لاہور( سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہاہے میں بھی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا منتظر ہوں اپنی فٹنس اور کارکردگی سے فینز کو مایوس نہیں کروں گا۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں شاہدآفری کا کہنا تھا اس بار ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں سخت ہیں اور فینز کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، بولنگ کا معیار بھی باقی لیگز سے اچھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے فینز منتظر ہیں پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے شروع ہونے کے اور میں بھی پر جوش ہوں پوری کوشش ہے کہ اس ایڈیشن میں میری کارکردگی بہتر رہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلی ہے لیکن جیسی بولنگ کا سامنا پی ایس ایل میں ہوتا ہے ایسا کسی اور لیگ میں نہیں ہوتا، پاکستان سپر لیگ ملک کی پہچان اور ایک بڑ ابرانڈ بن چکا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کرکٹ کو اس لیگ کی وجہ سے بہت ٹیلنٹ ملا ہے، یہ لیگ نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اس میں پرفارم کر کے کیرئیر میں آگے بڑھیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کے خواہش مند ہیں جس سے پی ایس ایل کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے۔
شاہدآفریدی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے ، ملتان کی ٹیم کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے سپرد کی گئی ہے۔
Comments are closed.