دنیا کی امیر ترین ‘کتیا’ کابینک بیلنس 5 ملین ڈالر
ناش ویلی(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے ہیڈکوارٹر ناش ویلی میں دنیا کا امیر ترین کتیا ہے جس کے اثاثے 5 ملین ڈالر ہیں جو کہ پاکستانی کرنسی میں کروڑوں میں بنتی ہے۔
گزشتہ 3 دنوں سے دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس امیر ترین کتیا کے چرچے ہیں جس کے اکاؤنٹ میں 5 ملین ڈالر پڑے ہیں اور وہ اپنی نگران کی زیر کفالت ٹھاٹھ کی زندگی گزار رہی ہے.
لولو کا مالک 84 سالہ بِل ڈورِس تھا جو ایک سال قبل انتقال کرچکا ہے۔ اس نے ساری زندگی شادی نہیں کی لیکن اپنے کاروبار سے غیرمعمولی رقم کمائی تھی۔
بل ڈورس نے وفات سے قبل ہی اپنی جائیداد سے 50 لاکھ ڈالر اپنی کتیا لولو کے نام کردیئے تھے تاکہ اس کی زندگی دیکھ بھال کے لیے خرچ کیا جاسکے۔ مارتھا برتن کو اس کا نگران مقرر کیا گیا۔
امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 8 سالہ کتیا کا نام ’لولو‘ہے جو ایک نئے نگراں مارتھا برٹن کی زیرِ کفالت ہے، مارتھا برٹن کہتی ہیں کہ یہ کتیا اب اس سے مانوس ہو گئی ہے.
وصیت کے مطابق ایک ٹرسٹ، وصیت کردہ رقم سے لولو کے اخراجات اٹھائے گا جبکہ دیکھ بھال کی ذمے داری مارتھا کریں گی۔ اس ضمن میں لولو کی غذا، دیکھ بھال، علاج اور دیگر اخراجات کے لیے ماہانہ بنیادوں پر رقم فراہم کی جائے گی۔
مارتھا کے مطابق 50 لاکھ ڈالر سے اگر پوری زندگی لولو کو کھلایا پلایا جائے، مہنگے ڈاکٹروں کو دکھایا جائے اور قیمتی کھلونے بھی ہوں تب بھی اس کا بہت معمولی حصہ ہی خرچ ہوگا۔
Courtesy video
لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اگر کتیا اس دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے تو پھر یہ رقم کہاں خرچ ہوگی؟لولو کے نگراں ، مارتھا برٹن نے بتایا کہ لولو کا مالک ، بل ڈورس کامیاب کاروباری شخص تھا.
اس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور گذشتہ سال کے آخر میں اس کی موت ہوگئی تھی۔ لولو کی دیکھ بھال کے لئے اس کی مرضی کے مطابق رقم کو اعتماد میں رکھنا چاہئے۔ اس سے لٹو کی نگہداشت میں مناسب ماہانہ اخراجات کے لئے برٹن کو معاوضے کی اجازت دی گئی۔
Comments are closed.