ہری پور، فیصل زمان کی ضمانت کی درخواست مسترد
ہری پور(یاورحیات)پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر اقبال سمیت دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم کے پی کے ممبرصوبائی اسمبلی فیصل زمان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی.
فیصل زمان کے قریبی ساتھی و تین ملازموں کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، انسداددہشت گردی کی عدالت پہلے ہی چاروں ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے.
ملک طاہر اقبال شہید اور ان کے ساتھی سابق کونسلر گل نواز شہید کے قتل کیس میں نامزد ملزم فیصل زمان کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اورنگ زیب خٹک نے ضمانت کی درخواست مسترد کی.
ملزم کی جانب سے فضل حق عباسی ایڈووکیٹ اور عاطف جدون ایڈو کیٹ جبکہ مدعی استغاثہ کی جانب سے اسلام آباد سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ اور وقار خان ایڈووکیٹ مانسہرہ قتل کیس کی پیروی کر رہے ہیں.
اس قتل کیس میں نامزد چار ملزمان فرمان اللہ جو ایم پی اے فیصل زمان کا قریبی ساتھی ہے اور تین ذاتی ملازمین عالم زیب عرف حصور، رضا محمد ڈرائیور تنویر احمد ابھی تک مفرور ہیں.
دو ماہ گزر جانے کے باوجود بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مذکورہ چاروں ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ایم پی اے فیصل زمان کے خلاف نیب نے بھی کیس اوپن کررکھا ہے.
Comments are closed.