بالڈھیر کے ٹریفک حادثہ، 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
ہری پور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )بالڈھیر کے قریب مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل ہونے پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا.
ایبٹ آباد کے رہائشی موٹرسائیکل سوار دوست سترہ سالہ رضا سکنہ نواں شہر اور فیضان ولد تصدیق حسین شاہ سکنہ جنگی سیداں، ایبٹ آباد سے ہری پور گھومنے جارہے تھے.
ہری پور کے علاقہ بالڈھير کے قریب مخالف سمت سے آتی ٹویوٹا ہائی ایس سے ان کا موٹر سائیکل ٹکرا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے.
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس لے کر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیاجہاں پولیس نے شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کیں.
Comments are closed.