سکندر حیات نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی، مسلم کانفرنس میں شامل
مظفر آباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر اپنی پرانی جماعت مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے سکندر حیات کو جماعت کا سپریم ہیڈ نامزد کر دیا۔سابق وزیراعظم سکندر حیات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنما تھے۔
سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ریاستی تشخص کی بحالی کے لیے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا برگزیر ہے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا ئی تھی۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ،سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
Comments are closed.