بابراعظم صفر پر آوٹ، 4 اوورز میں پاکستان کے 30 رنز


لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے بنائے آوٹ ہوگئے ہیں، 4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پر 30 رنز بنا لیے ہیں محمد رضوان اور حیدر علی کھیل رہے ہیں.

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹونئٹی میں مہمان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد مہمان کپتان کا کہنا تھاکہ بعدمیں اوس پڑنے کا بھی امکان ہوتاہے اور دوسراہم پہلی اننگز دیکھ کر ہدف کے حصول میں جاناچاہتے ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے اچھا ہدف دے سکیں آج کے میچ میں محمد نواز کا کم بیک ہو گا جب کہ عثمان قادربھی پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

20210211 174028

بابراعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں میں محمد رضوان کے ساتھ اوپن کروں گا جب کہ شاداب سے متعلق سوا ل پرکہاکہ کوئی شک نہیں وہ بہت اہم ہیں لیکن ان کی جگہ کھیلنے والوں سے اچھے کھیل کی امید ہے۔
جاری ہے

Comments are closed.