پنڈی ٹیسٹ،جنوبی افریقہ نے7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لئے
راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے اس سے قبل پاکستان 272 رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا.
مہمان ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ 26 کے مجموعی سکور پر ڈین ایلجر 26 کے مجموعی سکور پر 15 رنز بنا کر چلتے بنے، اس سے اگلی ہی گیند پر حسن علی نے وین ڈر ڈوسن صفر پر چلتے بنے۔
15 اورز میں فہیم اشرف نے فاف ڈوپلیسی کو رضوان کے ہاتھوں چلتا کیا ، انہوں نے 17 سکور بنائے، ایڈم مارکرم سپنر نعمان علی کو وکٹ دے بیٹھے۔
دوسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا لیے ہیں۔ باواما 15 اور ڈی کوک 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ حسن علی نے 2، فہیم اشرف اور نعمان علی ایک ایک شکار کیا۔
تیسرے دن بھی مہمان ٹیم کے کپتان جلد ہی شاہین شاہ کی بال پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، شاہین شاہ ہی کی تھرو پر ایک اور کھلاڑی رن آؤٹ ہوا جبکہ حسن علی نے ساتویں وکٹ گرائی، لنچ پر 188 رنز پر 7 آوٹ ہیں
اس سے قبل دوسرے دن لنچ کے بعد پاکستان کی ٹیم 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی فہیم اشرف 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقہ کی کی طرف سے نورٹج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
پاکستان نے دوسرے دن 145 رنز 3 آوٹ پر اننگ کا آغاز کیا تاہم کپتان بابراعظم دوسرے ہی بال پر آوٹ ہو گئے، کچھ دیر بعد فواد عالم بھی رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد رضوان بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے.
رضوان 18 رنز بنا کر ایک بال کو ہک کرتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، آج کے چوتھے آوٹ ہونے والے حسن علی تھے جو کہ 8 رنز بنا کر مہاراج کی بال پر سلپ میں ایک آسان کیچ دے بیٹھے.
فہیم اشرف اپنی چوتھی نصف سنچری بنانے کے بعد زیادہ پر اعتماد دکھائی دیئے خاص کر شارٹ پچ بال، کو اب بڑی مہارت سے ہک اور پل کیا ہے، جنوبی افریقہ کی کی طرف سے فاسٹ باؤلر نورٹج 5 اور مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں.
یاسر شاہ، حسن علی اور نعمان 8،8،8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کی طرف سے ایک وکٹ ملڈر نے حاصل کی.
بارش کے باعث گزشتہ روز جب میچ روکنا پڑا تو تب تک بابراعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز پر کھیل رہے تھے ،اس سے قبل بابراعظم نےجنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
عمران بٹ 15 ،عابد علی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سپنر مہاراج نے عمران بٹ اور عابد علی کو آوٹ کیا.
عابد علی فاسٹ باؤلر کی بال پر فارورڈ شارٹ لیگ پر کیچ آوٹ ہوئے.
راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے وننگ کمبینیشن برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
Comments are closed.