تھانہ شیروان کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف موثر کاروائیاں


ایبٹ آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تھانہ شیروان کی حدود میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بالخصوص چمہٹی پولیس چوکی کے متحرک کردار سے علاقہ جونیاں چمہٹی، کنگر، کھڑ پٹڑ ، تھاتھی اور لساں ٹھکرال روڈ پر سفر کرنے والوں نے اطمینان کااظہار کیا ہے۔

ارشاد احمد، اقبال ماموں، مشتاق احمد اور اہل علاقہ نے میڈیا کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تھانہ شیر وان میں ایس ایچ او عبدالغفور قریشی اور چمہٹی پولیس چوکی میں اے ایس آئی عابد جدون کی تعیناتیاں موثر ثابت ہوئی ہیں۔

اس علاقے میں پولیس کی طرف سے پہلی بار قانون کی بالا دستی کیلئے فعال کردار نظر آیا ہے۔انھوں نے کہا مسافر کٹھہ اور اس سے آگے راہزنی کی وارداتوں نے اہل علاقہ کا جینا مشکل کررکھا تھا۔

اس کے علاوہ چوریاں ، مال مویشی کا گم ہو جانا اور نوجوان طبقہ کو نشے کی لت میں ڈالنے والی منشیات فروشی کے رجحان سے لوگ بہت بیزار تھے ۔ عابد جدون کی سربراہی میں چمہٹی پولیس چوکی نے بلا تفریق کاروائیاں کرکے جرائم کا تقریباً خاتمہ کردیاہے۔

انھوں نے متعلقہ پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان جرائم زدہ علاقوں میں فرض شناس پولیس ٹیم کی تعیناتی کرکے اہل علاقہ کی شکایات کا ازالہ کردیاہے۔

Comments are closed.