تحریک لبیک نے حافظ اشرف علی کو ٹکت دے دیا
مظفر آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک لبیک نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ایل اے27 حلقہ 5 کیلئے حافظ اشرف علی اشرف اپناامیدوار نامزد کر لیا ہے.
تحریک لبیک کی طرف سے حافظ اشرف علی اشرف کو مولانا خادم حسین رضوی اور تحریک کے ساتھ وابستگی اور عوام میں مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ دیا گیا.
ممتاز سماجی کارکن اور صحافی راجہ محمد اصغر نے حافظ اشرف علی کو ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اور اپنے پورے خاندان کی طرف تحریک لبیک کی قیادت مشکور ہوں.
انھوں نے کہا کہ ہمارے استاد محترم حافظ اشرف علی اشرف کو بطور ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 27 کھاوڑہ 5 کے امیدوار نامزدگی ہم انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں.
راجہ محمد اصغر نے کہا کہ حافظ اشرف علی اشرف گزشتہ 15 سال سے عوامی خدمات سب کے سامنے ہیں اور امید ہے اس پلیٹ فارم سے مزید عوامی خدمت بہتر اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے.
Comments are closed.