ڈرامہ ،رقض بسمل، کی زہرہ کہتی ہیں کہانی میں کئی موڑ آنے ہیں


کراچی: ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں زہرہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سارہ خان کہتی ہیں لوگ زرا انتظار کرلیں ڈانس کرنے والی لڑکی اور مذہبی گھرہانے کے لڑکے کے کردار وں میں ابھی مزید موڑ آنے والے ہیں۔

سارہ خان نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کردار میں نے پڑھ کر لیاہے کیونکہ یہ میرے گزشتہ کرداروں سے مختلف ہے، پردے والی لڑکی کی آنکھیں پرکشش اسی لئے رکھی گئی ہیں کہ یہ آنکھیں توجہ کا مرکزرہیں۔

اپنے کام سے متعلق سوال پر سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد بہت اعتماد سے شوبز میں کام کررہی ہوں میرے شوہرمجھے سپورٹ کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ میں آگے تک جاوں۔

اداکارہ نے فیمن ازم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں صنفی مساوات پر بہت یقین رکھتی ہوں، میں یہ نہیں کہتی کہ عورتوں کو اعلیٰ درجہ دے دیں، میں بس یہی کہتی ہوں کہ عورتوں کو برابری کا درجہ دیں۔

سارہ خان نے کہا کہ ہم بار بار یہ کیوں کہتے ہیں کہ عورت مضبوط ہے اور اسے بھی مرد کے برابر کی تنخواہ ملنی چاہیے، مجھے یہ لگتا ہے کہ عورت کو لڑائی یا عورت مارچ کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو ایک خاص مقام دیا ہے، میں مردوں کو بھی اچھا سمجھتی ہوں، انہیں بھی اتنے ہی حقوق اور خوشیاں ملنی چاہئیں جتنی عورت کو ملتی ہیں، صرف عورتوں کی بات کرنا دراصل غلط ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ رقص بسمل کی کہانی سے متعلق کہا کہ یہ ایسی کہانی نہیں ہے جس کے بارے میں لوگوں نے ابھی سے ذہن بنالئے ہیں انھوں نے کہااس کہانی میں ابھی بہت موڑ آنے ہیں ابھی تفصیلات نہیں بتا سکتی ۔

Comments are closed.