پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، 88 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پر پورا کر دیا.
جنوبی افریقہ کو 245 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے 88 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لنچ تک بغیر کسی نقصان کے 22 رنز بنا لئے تھے تاہم لنچ کے بعد دونوں اوپنر آوٹ ہو گئے تیسرے آوٹ ہونے والے کپتان بابراعظم تھے جنھیں ماراج نے تیس رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا ۔
بابراعظم جب آوٹ ہوئے تب جیت کیلئے صرف 2 رنز درکار تھے، اظہر علی 31 رنز اور فواد عالم4 پر ناٹ آؤٹ رہے.
کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 5 وکٹیں لیں، یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.
گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پر 187 رنز سے اننگز شروع کی لیکن اس کی وکٹیں گرتی چلی گئیں.
جنوبی افریقا کو پاکستان پر اب تک صرف 66 رنز کی برتری حاصل ہے پاکستان کو جیت کیلئے مزید 66 رنز بنانے ہیں، عمران بٹ 12 اور عابد علی 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں.
فواد عالم کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی اچھی بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کرپاکستان نے 158 رنز کی برتری حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور ڈین ایلگر نے کیا لیکن 48 کے مجموعی اسکور پر ڈین ایلگر یاسر شاہ کی گیند پر 29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ایلگر کے آؤٹ ہونے کے بعد رسی وین ڈر ڈوسن 64، مارکرم 74 اور ڈوپلیسی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہوا تو کیشو مہاراج اور کوئنٹن ڈی کاک وکٹ پر موجود تھے۔
اس سے قبل تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے انھوں نے
مجموعی سکور میں مزید 70 رنز کا اضافہ کر کے 378 رنز تک پہنچا دیا۔
حسن علی 21 اور نعمان علی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 37 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے 109، فہیم اشرف نے 64، اظہر علی نے 51 اور محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔
Comments are closed.