جنوبی افریقہ کی طرح دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں، بن ڈنک
لاہور: آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک نے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی جنوبی افریقہ کی طرح پاکستان میں اپنی ٹیمیں بھیجیں اور پاکستان میں کرکٹ کھیلیں۔
جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔ پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساز گار ہیں، ناخوشگوار واقعہ ماضی کا حصہ بن چکا.
بن ڈنک نے کہا کہ اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچز کھیلیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔
ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کے لیے موجود بن ڈنک کے مطابق پی ایس ایل کے لیے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان میں کھیلیتے ہوئے بہت مزہ آیا.
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، پی ایس ایل فاٗییو میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن کراچی کنگز نے زیادہ بہتر پرفارم کیا.
اس بار راشد خان کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بن ڈنک نے امید ظاہرکی کہ ٹی ٹین لیگ میں بھی قلندرز کی ٹیم اچھی پرفارم کرے گی، ٹی ٹین فارمیٹ زیادہ چیلنجنگ ہے اور یہ کافی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر جگہ کووڈ میں فینز کے بغیر کرکٹ کھیلنا مجبوری ہے، ہوسکتاہے کہ پی ایس ایل میں فینز کی موجودگی میں میچزہوسکیں۔
Comments are closed.