جنوبی افریقہ 220 پر آوٹ، پاکستان کی 4 وکٹیں 33 رنز پر گر گئیں
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 220 پر آوٹ کرنے کے بعد پاکستان کے دونوں اوپنر، کپتان اور شاہین شاہ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ آئے ہیں،34 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں.
پاکستان کے دونوں اوپنر15 رنز پر آؤٹ ہو گئے، عمران بٹ نے 9 عابد علی نے 4، بابراعظم 7اور شاہین شاہ بغیر کوئی رنز بنائےآوٹ ہوئے پہلے دن 18 اوور کھیل کر پاکستان نے 33 رنز بنائے تھے فواد عالم اور اظہر علی کھیل رہے ہیں .
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن فیصلہ سود مند ثابت نہیں ہو سکا.
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 30 کے مجموعے پر گری جب ایڈن مارکرم صرف 13 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر سلپ میں عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقا نے کھانے کے وقفہ تک دو وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔
اوپنر ڈین ایلگر 58 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے.
جارج لنڈے نے 35 رنز اور فاف ڈوپلسی نے 23 رنز بنائے جنوبی افریقہ کی 6ویں وکٹیں 179 رنز پر گریں جب ٹمبا باوما محمد رضوان کی بال پر رن آوٹ ہو گئے۔ حسن علی کی شاندار تھرو نے انہیں پویلین لوٹنے پر مجبور کیا۔
جارج لنڈے نے پاکستانی باولرز کا قدرے مقابلہ کیا اور 35 رنز دیئے تاہم کیشاو مہاراج اور انرچ نورتجے صفر پر آوٹ ہوئے۔ کیگسو ربادا 21 رنز پر تھے کہ اور لنگی ناگدی 8 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے اسپنرز یاسر شاہ نے رنز دے کر تین، ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔
بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو کر رہے ہیں
قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔
قومی ٹیم ان 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
Comments are closed.