رپورٹ: شاہ جہاں شیرازی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پاکستانی شعرا کی تنظیم بزم یاران نے محفل موسیقی کا انعقاد کیا جس میں مقامی گلوکار عقیل قریشی نے اردو اور پنجابی غزلوں کے ایسے سر بکھیرے کہ شرکاء انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے.
سعودی دارالحکومت ریاض میں اگر ایک طرف سردی کا موسم اپنے جوبن پر ہے تو ایسے میں بزم یاران ریاض نے سرمئی شام کو گرمانے اورحسین بنانے کے لئے سُروں کا سہارا لیا اور مقامی ہوٹل میں محفل موسیقی کا انعقاد کیا.
عرصہ 40 سال سے سعودی عرب میں مقیم گلوکار عقیل قریشی نے سروں کے تار ایسے چھیڑے کہ سننے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے اردو پنجابی گیت گا کر خوب سماں باندھا اور سرد موسم میں محفل کورات گئے تک گرمائے رکھا.
اس موقع پرعقیل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ چالیس سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور گانے کا شوق رکھتے ہیں اور دوست احباب کی نجی محفلوں میں اپنے شوق کی تکمیل جاری رکھے ہوئے ہیں.
اس موقع پر عقیل قریشی کو سننے والے احباب کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ سے عقیل قریشی کی گائیکی کے دلدادہ ہیں اور بڑے شوق سے ان کو سنتے چلے آرہے ہیں.
سردی کی ان شاموں میں ان کے سُرمزید محظوظ کرتے ہیں اس عمر میں بھی عقیل قریشی کی گائیگی میں جو لذت و مٹھا س ہے وہ کسی بڑے گلو کار سے کم نہیں۔
Comments are closed.