پاکستان ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست
ڈربن: پاکستان ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ہی ایک روزہ میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور مردوں کی ٹیم کی طرح خواتین کی ٹیم بھی بیرون ملک دباو کا شکار نظر آئیں.
ڈربن میں کھیلے گئےپہلے ون ڈے میں میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو 200 کے مجموعے تک محدود کر لیا تھا۔
پاکستانی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں 41ویں اوور میں 8 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی، تاہم ایسے میں ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے شاندار بیٹنگ کی لیکن فتح تک نہ پہنچ سکیں.
ندا ڈار اور ڈیانا بیگ کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کے باوجود قومی مقررہ اوورز میں ہدف سے صرف 4 رنز دور ہی ہمت ہار گئیں اور جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز میچ جیت لیا ۔
پاکستان ویمن کی جانب سے ندا ڈار نے 59 اور ڈیانا بیگ 38 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔
Comments are closed.