پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ہینرک کلاسن کو کپتان مقرر کیا گیا.
اعلان کے مطابق جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان کوئنٹن ڈی کوک، بواما، این گیڈی اور ونڈر ڈیوسن ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 11فروری سے لاہور میں ہوگی، پروٹیز کی قیادت ہینرک کلاسن کو سونپی گئی ہے۔
اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین پہلی بار جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں.
ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس ، نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو بھی ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
نئے لڑکوں کو آزمانے کے فیصلہ کی وجہ سے
کوئنٹن ڈی کوک، لنگی این گڈی ، ٹیمبا باواما، وین ڈر ڈسن، اینرک نوٹیئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔
Comments are closed.