مدرسہ کے ڈرائیور کی 3 کمسن بچوں سے بدفعلی
فوٹو : سوشل میڈیا
مردان (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ایک مدرسے کے ڈرائیور نے 3 کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 بچوں کی جانب سے مردان پولیس کو شکایت درج کروائی گئی کہ مدرسے کے ڈرائیور نے ان کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بچوں کی نشاندہی پر مدرسے کے سوزکی ڈرائیور کیخلاف کارروائی کرتے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم محمد کامران نے اقرار کیا ہے کہ اس نے تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کی۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
متاثرہ بچوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈراٸیور کامران نے ہمارے ساتھ کٸی بار بدفعلی کی ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شیخ ملتون پہنچایا جہاں ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.
Comments are closed.