پاک میڈیا جرنلسٹس کے چیئرمین کے اعزاز میں تقریب
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک میڈیا جرنلسٹس فورم ممبران کی جانب سے صدر چوہدری نورالحسن گجر کے اعزاز میں الودعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام زمہ دران اور ممبران نے شرکت کی.
گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر جو کہ نجی مصروفیات کے سلسلے میں پاکستان جا رہے ہیں انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی.
تقریب کی صدارت فورم کے چئیرمین پاک میڈیا جانگیر خان نے کی،جنرل سیکرٹری ادریس احمد،نائب صدرفہدرفیق کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری عاطف علی وٹو ،فنانس سیکریٹری عمر فاروق اور دیگر شریک ہوئے.
پاک میڈیا جنرنلسٹ فورم کے صدر چودھری نورالحسن کی اعلٰی کارکردگی اور خدمات کو سراہا اور سفر پر جانے کے موقع پر دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا.
فیصلہ کیا گیا کہ ان کی غیر حاضری کے دوران نائب صدر فہد رفیق کھوکھر کو قائمقام صدر کی زمہ داریاں سونپی جائیں گی۰
تقریب کا اہتمام کرنے پر صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر نے تمام ممبران اور عہدے دران کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر تمام ممبران نے ملکر صدر پاک میڈیا کی بہترین خدمات پر کیک کاٹا.
Comments are closed.