جدہ میں بشیر خان سواتی کی اہلیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن جدہ کے چئیرمین بشیر خان سواتی کی اہلیہ مرحومہ کی یاد میں جدہ کے مقامی ہوٹل میی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۰
ریفرنس کی صدرات پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن جدہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر نے کی تعزیتی ریفرنس کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی اراکین شریک تھے.
سیاسی پارٹیوں کے زمہ داران سماجی اور کاروباری شخصیات صحافتی برادری نے بشیر خان سواتی سے اظہارِ افسوس کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی.
تعزیتی ریفرنس میں بشیر خان سواتی نے کہا کے دکھ کی اس گھڑی میں جس طرح جدہ کیمونٹی صحافی برادری اور قونصلیٹ کے زمہ دران نے میرا ساتھ دیا میں دلی طور پر سب کا مشکور ہوں.
تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر جنرل سیکرٹری پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن راجہ محمد بشیر نے تمام شرکاء کا ریفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۰
یاد رہے کہ بشیر خان سواتی کی اہلیہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں
Comments are closed.