پاکستان کپ،سدرن پنجاب، نادرن اور خیبر پختونخوا نے میچز جیت لئے
کراچی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
عمر امین کی ناقابل شکست سنچری کی وجہ سے ناردرن نے بلوچستان کو 36 رنز اور خیبر پختونخوا نے مصدق احمد کی ناقابل شکست سنچری اور فخر زمان کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی کے سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں سندھ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 309 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور سدرن پنجاب کو میچ جیتنے کیلئے 310 رنز کا ہد ف ملاتھا۔
سدرن پنجاب نے 48.3 اوورز میں 6 وکٹوں پر 311 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے 106 ناٹ آؤٹ رنز بنااپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں ناردرن نے بلوچستان کو 36 رنز سے شکست دے دی۔ ناردرن نے بلوچستان کو میچ جیتنے کیلئے 286 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم 46.3 اوورز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خیبر پختونخوا نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔
خیبر پختونخوا نے 46.3 اوورز میں 311 رنز بنائے۔ مصدق احمد کی ناقابل شکست سنچری اور فخر زمان کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا،مصدق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
Comments are closed.