جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کاشیڈول جاری
لاہور( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے مہمان ٹیم 16 جنوری کو غیرملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی۔
دورہ پاکستان کے حوالے سے سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاکستان پہنچے پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔
پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افریقی کرکٹ ٹیم کو بذریعہ برطانیہ آنے کی اجازت دے دی ہے ۔
پاکستان کی طرف سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو براستہ برطانیہ آنے کی اجازت ملنے کے بعد سی اے اے کے شبعہ ایر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری کو ہوگا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے جب کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کاابھی اعلان ہونا باقی ہے۔
Comments are closed.