ریاض میں باچہ خان کی برسی تقریب، اسفندیار کا خطاب


الریاض (ابرار تنولی) عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے زیر انتظام گزشتہ روز باچا خان اور ولی خان کی برسی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد مین کارکنوں کی شرکت ۔

پروگرام کی صدرات عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے قائم مقام صدر ظہور احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور اعزازی مہمان مرکزی جوائنٹ سیکرٹری خان نواب تھے ۔

IMG 20190201 WA0119

اس موقع پر قائم مقام صدر ظہور احمد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میڈیا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور باچاخان اور ولی کے ملک و ملت کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق صدر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب گل زمین خان کے رحلت کو بڑا سانحہ قرار دیا اور حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ پاکستان کے تاریخ میں ناکام ترین حکومت ہے نہ تو یہ لوگ تجربہ رکھتے ہیں نہ مخلص ہیں۔

، معاشی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہیں کپتان نے پانچ ماہ میں اتنے قرضے لے لئے ہیں جو پچھلی حکومتوں نے اپنے پانچ سالوں نہیں لئے انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا اگر کلثوم نواز کا احتساب ہو سکتا ہے تو کپتان کی بہن علیمہ بی بی کا کیوں نہیں ہو سکتا،

انھوں نے کہا احتساب ہو تو سب کا اور سب سے پہلے میں احتساب کے لئے حاضر ہوں، سلیکٹڈ وزیر اعظم ہمیں کھبی بھی منظور نہیں باچاخان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر چالیس سال پہلے ان کے بات مان لیتے تو آج نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں امن ہوتا باچاخان اور ولی خان بہت دور اندیش تھے جو کچھ انہوں نے چالس سال پہلے کہا تھا آج سچ ثابت ہو رہا ہے۔

باچاخان ایک باعمل انسان تھے ولی خان کی اس ملک اور جمہوریت کے کیلئے بہت خدمات ہیں اور ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے باصلاحیت باکردار انسان تھے ہمیشہ اصولوں کے سیاست کی اور آخری وقت تک اس پر کاربند رہے۔

IMG 20190201 WA0117

Comments are closed.