نادیہ خان نے تیسری شادی کی تصاویر شیئر کر دیں

لاہور(ویب ڈیسک)شوخ چنچل اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کر لی ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

نادیہ خان نے خود شادی کرکے شادی و منگنی کی ساری افواہوں کو ختم کر دیا ہے رپورٹس کے مطابق ان کے حالیہ شوہر کا نام فیصل ممتاز ہے۔

Nadia Khan6

نادیہ خان نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ سبز رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے کیک کاٹنے اور ہاتھوں پر مہندی لگی تصویریں بھی شیئر کی۔ جبکہ بعض تصاویر میں ان کے رشتہ دار اور بچے بھی نظر آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ خان کی شادی اسلام آباد میں سرانجام پائی جس میں ان کے اہلخانہ، وعزیز واقارب اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ نادیہ خان نے پاکستانی ٹیلی وژن کے ڈراموں سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا تاہم ان کو شہرت ٹی وی پرایک مارننگ شو سے ملی۔

Comments are closed.