ارب پتی سعودی شہزادی نے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کر لی
فوٹو : سکرین گریب
ریاض(شاہ جہاں شیرازی)کہتے ہیں محبت ذات اور امیر غریب کی تفریق میں پڑے بغیر اپنا راستہ خود بناتی ہے ایسی ہی ایک مثال سعودی شہزادی نے ڈرائیور سے شادی کر کے قائم کر دی.
سعودی عرب کی ارب پتی شہزادی نے سال نو کے آغاز پر اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرکے سوشل میڈیا پر ایسا زور دار دھماکہ کیا جس کے ہر جانب اس شادی کو لیکر چرچے ہیں.
سعودی نوجوان لڑکی ساہو عبداللہ نے اپنے ہی پاکستانی گھریلو ڈرائیور سے شادی کا اعلان کیا اور منگنی کی انگوٹھی پہنا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا.
ساہو عبداللہ ایک ارب پتی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جن کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی ہوٹلز کا بزنس ہے.
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے پاکستانی ڈرائیور اور ساہو عبداللہ کے اس بندھن پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور تبدیلی کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے.
Comments are closed.