پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست، کیویز نے سیریز بھی جیت لی
فوٹو : آئی سی سی
ہملٹن(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جاری ہے نیوزی لینڈ نے 4اوورز میں گپتل کےنقصان پر 9 وکٹوں سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی، پاکستان فہیم اشرف کے سوا کوئی بالر متاثر نہ کرسکا .
164 رنز کا ہدف کیوی کپتان ویلیمسن نے چوکا لگا کر پورا کیا وہ 57 اور سٹیفر 83 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی گپتل تھے جو فہیم اشرف کی وکٹ بنے.
اس سے قبل شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، محمد حفیظ 57 بالز پر 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
ہملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان 22،خوشدل 14 اور عماد وسیم 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، نئے ٹیلنٹ نے آج بھی مایوس کیا.
عبداللہ شفیق، حیدر علی، کپتان شاداب اور فہم اشرف کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، ساوتھی نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے.
قومی ٹیم کے اوپنر ٹیم کو اوپننگ سٹینڈ نہیں دے سکے اور 16 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد آنے والے عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 16 کے مجموعی اسکور پر چلتے بنے۔
آج کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، کیوی ٹیم نے آج کے میچ میں 4 تبدیلیاں کی ہیں اور کپتان کین ولیمسن ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ کائل جیمیسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ کو شامل کیا ہے.
Comments are closed.