بھارت کو36پر آوٹ ہونے کے بعد8وکٹوں سے شکست
فوٹو: آئی سی سی
ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو شرمنا ک شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری اننگز میں36رنز پرآوٹ ہونے کے بعد بھارت کو آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ میں بھارت کی ٹیم کا برا دن تھا پہلی اننگز میں برتری لینے کے باوجود دوسری اننگز میں بھارتی بلے باز کریز پر آتے اور واپس جاتے رہے جب پوری ٹیم 36رنز پر آوٹ ہوئی تو کوئی بھی پلیئر ایسا نہیں تھا جو ڈبل فگر میں داخل ہوا ہو۔
دوسری اننگز میں کینگروز نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑا دیئے،جوش ہوزل نے5وکٹیں حاصل کیں ، کپتان کوہلی صرف چار رنز بنا سکے۔ یقینا بھارتی سلیکٹر ز کو روہت شرما بہت یاد آئے ہوں گے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت کی پوری ٹیم نے صرف 36 رنز پر آؤٹ ہو کر ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور کا 46سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بلکہ اسے اور بہتر بنا دیاہے۔
اس سے پہلے بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42رنز پر آؤٹ ہوئی تھی اسٹریلیا کے خلاف کم سے کم سکور سکڑ کر مزید36پر چلا گیاہے۔
آسٹریلیا نے 90رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،،، جو برنز51اور میتھیو ویڈ 33رنز بنا کرنمایا ں رہے۔سٹیو اسمتھ ایک رنز بنا کر ناٹ آوٹ واپس گئے۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین اسکور نیوزی لینڈ کا ہے جو 1955میں انگلینڈ کیخلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
Comments are closed.