پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا
آکلینڈ : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریزکاپہلاٹی ٹونٹی میچ آج آکلینڈمیں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آج میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن گیارہ بجے کھیلاجائے گا شاداب خان پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسراٹی ٹونٹی اتوارکوہملٹن میں جبکہ تیسرااورآخری منگل کونیپئرمیں کھیلا جانا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریزبھی کھیلی جائے گی۔
پہلاٹیسٹ رواں ماہ کی چھبیس تاریخ سے شروع ہوگا پاکستان کی کی طرف سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے گزشتہ روز ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا.
Comments are closed.