محمد عامر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ، بابو، کہہ دیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا ذکرآیا تو محمد عام خاموش نہ رہے سکے۔ بولے ، بابو تو پھر بابو ہے ۔
ٹوئٹر پر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے انٹرویو کا حوالہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابو تو پھر بابو ہے۔ محمد عامر نے اپنی پوسٹ میں سرفراز احمد کو مخاطب بھی کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو بابو کہہ دیا۔ سرفراز احمد نے بھی محمد عامر کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریف کی تھی۔ جس پر محمد عامر بھی متفق دکھائی دیئے اور انھوں نے منفرد انداز میں سرفراز احمد کو یاد کیا۔
babu to phir babu hai @SarfarazA_54 😊😊😊 https://t.co/b8he4FPjTR
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 9, 2020
اپنی تعریف کس کو بری لگتی ہے؟ سرفراز احمد نے ، بابو لفظ کو مائنڈ کرنے کی بجائے اسے کمپلیمنٹ لیتے ہوئے محمد عامر کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ دے مارا۔
سابق کپتان سرفراز احمد ہمیشہ سے کراچی والوں کی تعریفوں کامرکز رہے ہیں جب بیٹنگ اور کیپنگ میں بھی چل نہیں رہے تھے تب بھی ان کے حمائتی ٹیم میں صرف ان کو دیکھنا چاہتے تھے اس بار سابق کوچ نے تعریف کی ہے۔
مکی آرتھر نے عامرسہیل کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ اچھا لگا،پاکستانی میڈیا کو ڈیل کرنامشکل تھا کیونکہ وہ سرے سے تعاون ہی نہیں کرتا۔
مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ سرفراز احمدکے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا رہا،وہ ایک کمال کپتان تھا۔
ایک بات اس میں ایسی دیکھی جو اس سے پہلے کسی کپتان میں میں نے نہیں دیکھی
سابق کپتان سرفراز احمد ہمیشہ سے کراچی والوں کی تعریفوں کامرکز رہے ہیں جب بیٹنگ اور کیپنگ میں بھی چل نہیں رہے تھے تب بھی ان کے حمائتی ٹیم میں صرف ان کو دیکھنا چاہتے تھے اس بار سابق کوچ نے تعریف کی ہے۔
سرفراز اپنے کھلاڑیوں کے مقبول ترین کپتان تھے،ایسی بات میں نے مائیکل کلارک،گریم اسمتھ اور مصباح الحق کے ساتھ کام کرتے نہیں دیکھی،،سویہ بات انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔
Comments are closed.