گال گلیڈی ایٹر 5شکستوں کے بعد جیت،محمد عامرکی 5وکٹیں
فوٹو: سکرین گریب
ہمبنٹوٹا(سپورٹس ڈیسک )گال گلیڈی ایٹرز پانچ میچز ہارنے کے بعد جیت کا مزہ چکھنے میں کامیاب ہوگئی گال گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیلنے والے محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ کے اس میچ میں پانچ کھلاڑی آوٹ کئے۔
پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آوٹ ہونے والے پانچوں کھلاڑی کیچ آوٹ ہوئے۔
محمدعامر لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دو ران باونڈری لائن پر دو کھلاڑیوں نے شاندار کیچز کے زریعے چھکوں کو آوٹ میں تبدیل کیا۔
میچ میں کولمبو کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز 2وکٹوں کے نقصان پر بڑا ہدف حاصل کرلیا، قائم مقام کپتان پکسے اور اعظم خان نے جیت ممکن بنائی۔
کپتان37اور اعظم خان بھی اتنے ہی رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، وننگ شاٹ لگانے سے قبل اسی اوور میں اعظم خان نے فلک شگاف چھکا بھی لگایا تھا اور پھر چوکا لگا کر کولمبو کا پتہ صاف کردیا۔
.@iamamirofficial TAKES A FIVE-WICKET HAUL 💥
— Cricingif (@_cricingif) December 7, 2020
The @GalleGladiators pacer bowled a scorching spell against Colombo Kings to register the best bowling figures in the tournament 🙌#LPL2020 #WinTogether #CKvGG pic.twitter.com/9ZUJSXldmG
اس سے قبل لنکا پریمیئر لیگ میں کی گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 5 میچز کھیل چکی تھی اور کسی میچ میں بھی انہیں کامیابی نہیں ملی تھی جب کہ ان کے کپتان شاہد آفریدی تین میچز کھیلنے کے بعد واپس پاکستان آگئے ہیں۔
ا اعظم خان نے اس سے قبل بھی ایک زبردست اننگ کھیلی تھی جب انھوں نے 24 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی ، ان کی دھواں دار اننگز بھی رائیگاں چلی گئی تھیں اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گال گلیڈی ایٹرز میں محمد اعظم، محمد عامر اور احسن خان ملکی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ شاہد خان آفریدی کپتان ہیں اور ذاتی ایمرجنسی کی بنا پر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آئے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.