پی سی بی کی نیوزی لینڈسےمیچز ملتوی کرنیکی درخواست
فوٹو: فائل الجزیرہ
اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے دونوں ٹیموں کے میچز ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے۔
نیوزی لینڈ میں موجودپاکستانی اسکواڈ کے اب تک 8ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکاہے اسی صورتحال کو پیش نظر رکھنے ہوئے پی سی بھی نے
نیوزی لینڈ کرکٹ سے میچز ملتوی کرنے درخواست کی ہے۔
ذرائع کہنا ہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان شاہینز کے شیڈول 2 چار روزہ میچز ملتوی کرنے کا کہا ہے جس پر ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی کھلاڑی شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ابھی تک ٹریننگ شروع نہیں کرسکے ہیں۔ کھلاڑی کمرے میں مقید رہنے کے باعث جسمانی اور دماغی طور پر تیار نہیں ہیں ۔
کورونا کی وجہ سے ایس او پیز کی پابندی کی وجہ سے کھلاڑیوں میں اضطراب کی سی کیفیت ہے جس کے باعث ان کا میچز کھیلنا بھی ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔
نیوز ی لینڈ میں موجودپاکستان شاہینز کا پہلا فرسٹ کلاس مقابلہ 10 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4 روزہ میچ شیڈول ہے۔ دوسرا 4 روزہ میچ 17 سے 20 دسمبر تک وہینگری میں کھیلا جانا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی سی بی کی درخواست کے جواب کے منتظمین بھی منتظر ہیں کیونکہ میچز کی نئی تاریخوں کے اعلان کا انحصار کھلاڑیوں کی دستیابی اور لاجسٹک مسائل سے بھی منسلک ہوگا۔
Comments are closed.