ہری پور، 2 نوجوان قتل، پرنسپل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
ہری پور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )سکول آفسیر ایسوی ایشن کے ضلعی صدر پرنسپل ہائی سکول نمبرون بشارت خان قاتلانہ حملے میں شدید زخی ہوگئے نازک حالت میں ہسپتال منتقل ایک اور واقعہ میں دو نوجوان قتل کر دئیے گے.
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نمبر ون ہائی سکول کے پرنسپل اور ضلعی صدر سکولز آفیسر ایسوسی ایشن بشارت خان پر رات نو بجے کے قریب گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل واروں نے فائرنگ کردی.
فائرنگ کے نتیجے میں بشارت خان سر میں گولی لگنےسے شدید زخمی ہوگے جن کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق بشارت خان پر چھپر روڈ سی این جی اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی گاڑی میں موجود ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
دوسراواقعہ گاوں بجوالہ میں پیش آیا جہاں معمولی تنازعہ پر دو نوجوان قتل کردیے گے ناصر اور قیصر کو گولیاں مار دی گیں پولیس کے مطابق دونوں مقتول نوجوانوں کا تنازعہ چلا آرہا تھا.
مقتولین کی لاشوں کو اسپتال لایا گیا تھا پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا گیا پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں.
Comments are closed.