ڈنمارک کے سفارتکار خان پور میں

19 / 100

یاورحیات

ڈنمارک کے سفارتکاروں نے بھمالہ سٹوپہ خان پورکادورہ کیا اور سیاحت کے حوالہ سے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے شوقین افراد کے لیے توجہ کا مرکز بھی بنتا جارہا ہے.

اس موقع پر ڈنمارک کی سفیر Lis Rosenholm A نے اپنے تاثرات میں کہا کہ خان پور میں موجود بدھ مت دور کے سٹوپہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر یادگار رہے گی ان کی حفاظت سمیت دیگر اقدامات پر پاکستانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

پاکستان میں موجود ڈنمارک کی ایمبیسی کے سفارتکاروں کے وفد نے سیاحت مقامات کے دورہ کے بعد لوکل میوزک سے بھی لطف اٹھایا پاکستانی خاتون سیاح طیبہ ملک نے انھیں گیٹار کے ساتھ گانا بھی سنایا.

اپنے دورہ کے دوران دیگر سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ آثارقدیمہ کے مقامات کی سیر سے تاریخ سے зеркало hydra بھی روشنائی حاصل ہوتی ہے ان تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر اطمینان ضرور ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ راستوں پر ان کے بورڈز بھی نصب ہونے چائیے تھے جس سے سیاحوں کو مزید سہولت فراہم کی جاسکتی ہے.

یاد رہے کہ اس قبل ڈنمارک ایمبیسی کے سفارتکاروں کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی دورہ کیا گیااس دورہ کے دوران ڈنمارک اسلام آباد ایمبیسی کے سفارتکاروں کے ہمراہ پاکستانی سیاح بھی موجود تھے جنھوں نے خان پور آثار قدیمہ خان پور ڈیم بھمالہ سٹوپہ سمیت سر کپ سر سکھ کا بھی دورہ کیا.

مقامی سیاحوں نے بتایا ہے کہ بلاشبہ پاکستان کو قدرت نے سیاحت کے حوالہ سے مالا مال کررکھا ہے غیر ملکی سیاح پاکستان میں موجود قدرتی حسن نظاروں سے لطف اندوزہونے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں جس سے پاکستان کے مثبت امیج سامنے آتا ہے.

پاکستانی حکومت سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے غیر ملکی سیاح اور سفارتکار بھی سیاحتی مقامات کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہر سیاحتی مقامات پر معلوماتی بورڈ نصب کرنے سے ان تاریخی مقامات کی اہمیت میں بھی مزید اضافہ ہوسکتا ہے.

خیبر پختوانخواہ حکومت نے سیاحت کو شعبہ میں جو ترقی کی ہے وہ گزشتہ ستر سال میں نہیں ہوسکی ہے پاکستانی خود بھی زمہ داری کا مظاہرہ کریں تو پاکستان دنیا میں جنت بن سکتا ہے قدرت کے حسین نظاروں کے ساتھ تاریخی مقامات آثار قدیمہ سے بھی زرمبادلہ میں اضافہ ممکن ہوسکتا ہے.

ڈنمارک کی سفارت کارLis Rosenholm سمیت دیگر سفارتکاروں اور پاکستانی سیاحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اپنے مختصر دورے کے بعد سفارتکار واپس اسلام آباد روانہ ہوگے.

Comments are closed.