غلط انجیکشن سے نوجوان کی موت، ورثاء کا چوک میں لاش رکھ کراحتجاج
ہری پور(یاورحیات)شکر شاہ روڈ پر نجی ہسپتال میں آپریشن کے دوران غلط انجکشن لگنےسے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ورثاء نے لاش فوارہ چوک میں رکھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا.
احتجاج کے باعث شہر کی سڑکوں پر ٹریفک گھنٹوں بلاک رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سنگین صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.
اس دوران پولیس حکام نے مظاہرین سے مزاکرات کئے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے اورورثاء لاش لے کر گھر روانہ ہوگئے.
ذرائع کے مطابق منگل کی رات شہر کے وسط شکر شاہ روڈ پر قائم نجی ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت و نااہلی کے باعث بائیس سالہ نوجوان ناصر ولد اسلم کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا.
سکنہ بگڑہ نمبردوکے رہائشی ناصر کواپینڈیکس کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھابتایا جاتا ہے کہ آپریشن کے دوران انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوا.
نوجوان کی اچانک موت پر وارثاء مشتعل ہوگئے اور نعش فوارہ مسجد چوک کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئےروڈ بلاک کردیا.
ورثاء کااحتجاج کے دوران موقف تھا کہ مریض ناصر کو اپینڈکیس آہریشن کے لیے غلط انجکشن اور بے ہوشی کے لیے دیاجانے والا انستھیزیا ضرورت سے ذیادہ دیا گیا.
احتجاج کے دوران لواحقین کا پولیس سے ڈاکٹر کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ بھی کیاجس پر سٹی ایس ایچ اوہری پور کی جانب سےانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پرمشتعل مظاہرین منتشر ہوئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی جانب سے واقعہ سے متعلق جب باضابطہ درخواست موصول ہوئی تو ایف آئی آر درج کرلی جائے گی.
Comments are closed.