عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈوناانتقال کر گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔
ارجنٹائن میڈیا کے مطابق میراڈونا دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کا انتقال گھر میں ہوا۔
دماغ کی سرجری کے بعد خبروں میں رہنے والے میرا ڈونا زندگی و موت کی کشمکش کے بحال صحت مند ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
پیلے کے بعد ارجنٹائن میں ہیرو رہنے والے اسٹار60 سالہ فٹبالر میرا ڈونا اب چند ہفتوں تک زندہ رہنے کے بعد حرکت قلب بند ہوجانے ان کا انتقال کر گئے ہیں۔
میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 میں ورلڈکپ جیتا۔
منفرد سٹائل کے حامل میراڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں تاہم 2010 ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
اپنے اسٹار فٹ بالر کی وفات پرارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں میراڈونا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے،آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔
میرا ڈونا کی وفات پرارجٹائن کے صدر نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے،آپ ہمیں دنیا کی چوٹی پر لے گئے تھے۔ آپ نے ہمیں بہت خوش کیا تھا۔ آپ ان میں سب سے عظیم تھے۔
میرا ڈونا نے اپنے فٹبال کے کیریئر کے دوران بارسیلونا اور نیپولی کے لیے کھیلا تھا اور اطالوی سائیڈ کے ساتھ دو سیریز اے ٹائٹل بھی جیتے تھے۔ چار ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی، 91 میچوں میں 34 گول کیے۔
میراڈونا نے 1990 میں اٹلی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جہاں وہ فائنل میں جرمنی سے ہار گئے تھے۔ اس کے بعد 1994 میں امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی وہ بطور کپتان گئے لیکن ایفیرڈین کے ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد انھیں مل واپس بھیج دیا گیا۔
1960ڈیاگو ارمانڈو لانس، بیونس آئرس میں پیدا ہوئے۔ سنہ 1976 میں ارجنٹینوس جونیئرز کے ساتھ پروفیشنل فٹبال کا آغاز کیا، 1979ارجنٹائن کی قومی انڈر 20 ٹیم کے ساتھ پہلا ورلڈ کپ جیتا۔
1986میکسیکو میں انگلینڈ کے خلاف ہینڈ آف گاڈ کا مشہور واقعہ پیش آیا۔ ارجنٹائن نے مغربی جرمنی کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا
1997اپنی 37ویں سالگرہ پر پروفیشنل فٹبال سے ریٹائر ہوگئے،2000فیفا کا صدی کے بہتری کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
آنجہانی میرا ڈونا2008دو برس کے لیے ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے اور نومبر 2020 میں اپنی وفات تک مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کرتے رہے، 1991 میں ایک ڈرگ ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد ان پر 15 ماہ کی پابندی لگا دی گئی۔
Comments are closed.